چٹ فنڈ بدعنوانی کیس سے متعلق سی بی آ ئی کی چارشیٹ میں ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کنال گھوش کا نام شامل نہیں ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق باراست محکمہ عدالت میں سی بی آ ئی کی عرضی پر سماعت کے دوران جج نے کہاکہ سی بی آ ئی کی چارشیٹ میں کنال گھوش کے نام نہیں ہے۔
جج نے اس کیس کو بدھان نگر عدالت منتقل کرنے کا حکم سنایا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر کنال گھوش نے کہاکہ یہ سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ اخرسچ سامنے آ ہی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ اگر میں قصوروار رہتا تو میرے خلاف ثبوت ہوتے ۔ چارشیٹ میں میرا نام بھی ہوتا ۔لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان نے مزید کہاکہ اگر ایمانداری سے چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی تفتیش کی جائے تو ساری سچائی سامنے آ جائے گی۔