ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات: سابق وزیر ذاکر حسین نے خود کو فاتح قرار دے دیا - ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر ذاکر حسین نے ضمنی انتخابات کے بعد خود کو فاتح قرار دے دیا اور ووٹنگ کے دوران رونما ہونے والے واقعات کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش بتایا۔

ex minister zakir hussain declare winner himself after bypoll
ضمنی انتخابات:سابق وزیر زاکر حسین نے خود کو فاتح قرار دے دیا
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:43 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، جنگی پورہ اور شمشیرگنج میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کیا۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع ہے۔

اسی درمیان جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر ذاکر حسین نے ضمنی انتخابات کے بعد خود کو فاتح قرار دے دیا اور ووٹنگ کے دوران رونما ہونے والے واقعات کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش بتایا۔

سابق وزیر ذاکر حسین نے کہاکہ جنگی پور اسمبلی حلقے میں لوگوں نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 65 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماری پارٹی جیت رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگی پور میں ان کی جیت یقینی ہے کیونکہ مرشدآباد ضلع کے عوام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں سے بہت خوش ہے اور اسی بنیاد پر وہ اپنی جیت کو یقینی مان رہے ہیں۔

ذاکر حسین نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پر امن رہی ہے کہیں سے کسی طرح کی تشدد کے واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے تمام الزامات بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند پولنگ بوتھوں پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بہترین اور سخت سکیورٹی انتظامات کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.