ETV Bharat / state

Sourav Ganguly سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر - بھارتی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے تریپورہ ٹورازم کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے، اسکے ساتھ ہی ریاست کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ادا کرنے کا عہد کیا۔

سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر
سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر
author img

By

Published : May 24, 2023, 5:12 PM IST

اگرتلہ/کولکاتا: تریپورہ کے وزیر سیاحت سوشانت چودھری نے سکریٹری سیاحت اتم کمار چکما اور ڈائریکٹر تپن کمار داس کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں شمال مشرقی ریاست کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی تجویز پیش کی۔

چودھری نے کہاکہ میں دادا کے ہاؤ بھاؤ سے بہت خوش اور متاثر ہوں۔ انہوں نے خوشی سے اس پیشکش کو قبول کیا اور امید کی جاتی ہے کہ اگر چیزیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں تو سورو گنگولی چند مہینوں میں ہماری سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کی سیاحتی صلاحیت کو پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے ہمارے پیارے سورو گنگولی سے زیادہ مقبول شخصیت کون ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گنگولی اگلے ماہ کے شروع میں لندن جانے والے ہیں اور واپسی کے فوراً بعد وہ جون کے آخر میں تریپورہ کے دورے کے ساتھ اپنے ماڈیول پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس دوران، ہم اگلے دو ہفتوں میں معاہدے اور دستاویزات کا عمل مکمل کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 Eliminator Match ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان ایلیمینیٹر مقابلہ آج، ہارنے والی ٹیم ہوگی ٹورنامنٹ سے باہر

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے شریف(Sheriff Of Kolkata) بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔سورو گنگولی مغربی بنگال کے آئیڈئل ہیں۔ان کے لاکھوں مداح ہیں۔اس وقت کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں کوئی شریف(Sheriff) نہیں ہے۔سورو گنگولی کو جلد سے جلد اس وعہدے پر فائذ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.