ETV Bharat / state

Partha Blames It On Board اساتذہ کی تقرری میں میرا کوئی کردار نہیں: پارتھو چٹرجی - جیل میں بند سابق ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی

سابق ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج ایک بار پھر خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اساتذہ کی تقرری میں ان کا کوئی رول نہیں تھا۔ اسکول سروس کمیشن مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

اساتذہ کی تقرری میں میرا کوئی کردار نہیں:پارتھو چٹرجی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 2:09 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں اساتذہ تقرری گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند سابق ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج ایک بار پھر خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اساتذہ کی تقرری میں ان کا کوئی رول نہیں تھا ۔اسکول سروس کمیشن مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

سابق ریاستی وزیر کی خاتون دوست ارپیتا گھوش کے گھر سے بڑے پیمانے پر گزشتہ سال 22جولائی کو نقد رقم برآمد ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں پارتھو چٹرجی نے کہا کہ یہ رقم کا کس کا ہے اور کس نے رکھا یہ کام ایجنسی کا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 22جولائی کو ای ڈی کے ذریعہ طویل پوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی کے افسران نے ارپیتا گھوش کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس اتنے بڑے پیمانے پر نقد رقم برآمد کیا۔پارتھو چٹرجی گزشہ سال جولائی سے ہی گرفتار ہے ۔جانچ ایجنسیاں انہیں ضمانت دینے کی مخالفت کررہی ہےکہ اس گھوٹالے کی جڑیں کافی گہری ہیں اگر چٹرجی جیسے بااثر سیاست دانوں کو رہا کیاجاتا ہے تو جانچ متاثر ہوسکتی ہے۔پارتھو چٹرجی نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے اضلاع دورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں وہ کامیاب ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Justice Ganopadhyay Media Interaction جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ٹی وی انٹرویو پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے حلف نامہ طلب کیا

دوسری طرف سی بی آئی نے آج پارتھا چٹرجی کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی بدعنوانی کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ اگر پارتھا چٹرجی جیسے بااثر لوگوں کو ضمانت مل جاتی ہے تو تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.