ETV Bharat / state

Adhir Chowdhury on Beef: ہر ایک کو آزادی ہونی چاہیے کہ وہ جو چاہے کھائے: ادھیر چودھری

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 11:25 AM IST

بھارت میں کون کیا کھانا چاہتا ہے اس کی سب کو آزادی ہونی چاہیے۔ کون کس چیز کا گوشت کھائے گا یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے، جس کا اختیار بھارتی قانون نے دے رکھا ہے۔ کون کیا کھائے گا اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے ملک کے دستور میں ایسا کچھ لکھا ہوا ہے۔ ادھیر چودھری نے قربانی پر ممتا حکومت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ Everyone Should Freedom to Eat what they Want

کون کیا کھائے گا اس کی آزادی سب کو ہونی چاہئے ۔۔ادھیر چودھری

کولکاتا: پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے قربانی کے موقع پر گائے کی قربانی کے حوالے سے کہا کہ کون کیا کھانا چاہتا ہے اس کی سب کو آزادی ہونی چاہیے اور مسلمان گوشت کے لیے قربانی نہیں کرتے بلکہ یہ اللہ سے محبت اور جذبے کے اظہار کے لیے ہوتا ہے۔ یہ تہوار اللہ کے نبی ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جس کو مسلمانوں ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب کون کس چیز کا گوشت کھائے گا یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ کون کیا کھائے گا اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے ملک کے دستور میں ایسا کچھ لکھا ہوا ہے۔ لیکن ہمیں کسی کی دل آزاری بھی نہیں کرنی چاہیے۔ Everyone Should have the Freedom to Eat what they Want: Adhir Chowdhury

ہر ایک کو آزادی ہونی چاہیے کہ وہ جو چاہے کھائے: ادھیر چودھری

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کے قربانی کے موقع پر مسلمانوں سے گائے کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گائے کی قربانی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے یہ بہت بڑا معاملہ ہے۔ Adhir Chowdhury on Beef۔ لیکن ہمارے بھارت ملک نے گزشتہ سال بیرون ملک 30 ہزار کروڑ کے گوشت کا کاروبار کیا ہے اور ہندوستان میں جو گوشت کی برآمدات کرنے والی کمپنیاں ہیں ان کے زیادہ تر مالکان غیر مسلم ہندو ہیں۔ Everyone Should Freedom to Eat what they Want

ادھیر چودھری نے اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی قربانی کے حوالے سے ایک نوٹس کا ذکر کرتے ہوئے ممتا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ان گائیوں کی قربانی نہ کی جائے جن میں تولیدگی کی صلاحیت موجود ہو۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لیکن کوئی بھی جب اپنے عقیدے کے مطابق اپنے معبود کو نذرانہ یا قربانی پیش کرتا ہے تو وہ بہترین چیز قربانی کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔

ادھیر چودھری نے اللہ کے نبی ابراہیم علیہ السلام کے اور ان کے بیٹے کے قربانی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کے لیے گوشت کھانے کا تہوار نہیں ہے بلکہ ان کے لیے اپنے خدا سے اظہار محبت کرنے کا تہوار ہے۔ اللہ کے لیے اپنی سب پیاری چیز ان کے نام پر قربان کرنے کا تہوار ہے اور ہم اپنے خدا کے حضور میں جب کچھ پیش کرتے ہیں تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم بہترین چیز پیش کریں پھر بھی بنگال کی حکومت نے یہ سرکولر جاری کیا ہے لیکن ہمیں اپنے ملک کے قانون کو دیکھنا یوگا کہ ہمیں کتنا اور کیا کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گئوکشی مخالف آرڈیننس پر ایچ ایس دورے سوامی برہم

ٹنڈے کباب اور نلی نہاری کھانے والوں کو کرنا ہوگا انتظار

All India Jamiatul Quresh Meeting in Mumbai: 'حکومت قریش برادری کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنا رہی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.