شمالی24 پرگنہ:اٹیلا بارتھا ایک یورپی سائیکلیسٹ ہیں جنہیں سائیکلنگ کا جنون ہے۔ دنیا کے 22 ممالک پہلے ہی دو پہیوں پر سفر کر چکے ہیں! فی الحال یورپی نوجوان شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ہرد پور میں چندن بسواس کے گھر پر مقیم ہے۔ دونوں سائیکلیسٹ ہیں۔ فیس بک کے ذریعہ دونوں کی دوستی ہوئی تھی۔ European Cyclist Attila Bartha Falls In Loves With Bengali Food
یورپی نوجوان کو بنگالی کھانا بہت پسند ہے۔وہ اپنے دوست کے گھر پر دال،چاول ،روٹی اور مچھلی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ رس گلہ سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اوٹیلا ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ کے رہنے والے ہیں ۔ وہ سائیکل پر ایران، پاکستان، آرمینیا اور نیپال سمیت 22 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ فیصلہ کیا اب بسواس کے گھر سے کچھ دنوں کے لیے کلکتہ شہر کا چکر لگائے گا۔ پھر کنیا کماری چلے جائیں گے ۔ وہاں سے ایران کے راستے اپنے وطن ہنگری واپس جائیں گے۔
مزید پڑھیں:Rajnath Singh On POK پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ
انہوں نے بتایا کہ ان کی 'گرل فرینڈ' ایران میں رہتی ہے۔ اس لئے گھر لوٹنے سے پہلے وہ اپنی محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے ایران جائیں گے۔اس کے بعد گھر واپس چلے جائیں گے۔
بنگالی سائیکلسٹ چندن بسواس اپنے دوست عتیلا کی میزبانی کرکے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی دیکھے ہیں۔ لیکن ایٹلا بالکل الگ ہے۔ وہ بہت ملنسار ہے۔ بات کرنا پسند کرتا ہے۔" کبھی ہندوستان پر یورپی تاجروں کی حکومت تھی۔ اس پر بھی بات کرتا ہے۔European Cyclist Attila Bartha Falls In Loves With Bengali Food