مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں اعلیٰ افسران سےبات چیت کرنے کے بعد گزشتہ کل کولکاتا اوراس کے اطراف میں لاک ڈاؤن کے اعلان کیا تھا۔ 24 گھنٹہ کے بعد لاک ڈاؤن کو پوری ریاست میں نافذ کرنے کا اعلان کردیا
انہوں نے اب پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے ۔ اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےو الوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مقصد ریاست مغربی بنگال کو کوروناوائرس سے پاک رکھنے کی کوشش ہے۔ اگر عوام حکومت کی مدد کریں گے تو ہم اس آفت سے نمٹنے میں کامیا ب ہو ں گے۔ لیکن عوام کو اس کے لئے سجنیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
ممتا بنرجی کہاکہ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس پر عوام کو لاک ڈاؤن سے متعلق سمجھانے اور سختی عمل کرنے کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کل ممتاحکومت نے پہلے کولکاتا اوراس کے اطراف میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا منگل کو انہوں نے پوری ریاست میں جنتاکرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔
چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وبائی بیماری سے اب تک دنیا بھر میں تین لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14،000 سے زیادہ افراد کی جان گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 360 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 360 معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 319 مریض بھارت ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔
جس کی وجہ سے اب تک ملک بھر میں 7 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 24 افراد صحت مند ہوگئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلے مہلک کورونا وائرس کی گرفت میں دنیا کے 185 سے زیادہ ممالک آچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے
کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔