مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی ریاستی سطح پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹیوریٹ کے نشانے پر ہیں۔
اسی درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹیوریٹ نے کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی شالی سے پوچھ گچھ کی۔ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کی سالی کورات بارہ بجے پوچھ گچھ کے لئے سی جی او کمپلیکس بلانے پرہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پوچھ گچھ کے لئے رات کے بارہ بجے بلانے پر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی سالی مینکا گمبھیر اپنے وکیل کے ساتھ سی جی او کملپیکس پہنچ گئیں لیکن وہاں انہیں کوئی نہیں ملا۔
یہ بھی پٖڑھیں:Gyanvapi Case Verdict گیان واپی مسجد کے متعلق وارانسی ضلعی عداالت کا فیصلہ مایوس کن اور تکلیف دہ
آج دن میں پورا معاملہ گرمایا ۔ترنمول کانگریس کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر جم کر تنقید کی گئی ۔ارنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بعد دوسرے نوٹس میں کہاکہ دن میں بارہ بجے بلانے کے بجائے رات بارہ بجے لکھا گیا۔ پی ایم کی جگہ اے ایم لکھا گیاتھا۔یہ ایک غلطی تھی۔