ETV Bharat / state

سڑک حادثے کے بعد مشتعل ہجوم کا پرتشدد مظاہرہ - ایک خاتون کی موت

سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت کے بعد کولکاتا کا ایم ایم بائی پاس، میدانِ جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

em by pass turn battlefield after massive road accident
سڑک حادثے کے بعد مشتعل ہجوم کا پرتشدد مظاہرہ
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 12:19 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ای ایم بائی پاس پر ہوئے سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

اس سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے پرتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔

پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا جس کے سبب افراتفری مچ گئی۔ پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان کافی دیر تک تکرار کا سلسلہ جاری رہا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح کادا پاڑہ کے قریب چھنگڑی گھاٹا سے الٹاڈانگہ کی جانب جانے والی تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زور دار تھی کہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ خاتون کی شناخت گوری داس کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے ناکہ بندی کر دی۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے لاری کے ڈرائیور اور خلاصی کو پیِٹ پیٹ کر شدید طور زخمی کر دیا۔

لاری کے ڈرائیور اور خلاصی کو تشویشناک حالت میں این آر ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

مشتعل ہجوم کا کہنا ہے کہ سڑک پار کرنے کے دوران خاتون تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئی۔

لاری 20 فٹ تک خاتون کو گھسٹتے ہوئے لے کر چلی گئی جس کے سبب وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

خاتون میکے سے سسرال جا رہی تھی تبھی سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔

باشندوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور خلاصی دونوں نشے میں دھت تھے اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.