ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - urdu news

الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ممتا بنرجی کے گذشتہ 3 اپریل کے ایک بیان کے خلاف بی جے پی کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں ممتا بنرجی پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

election commission notice mamta banerjee
ممتا بنرجی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:10 PM IST

مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن نے بدھ کی شام ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو کھلے عام 3 اپریل کو ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس ملنے کے 48 گھنٹے کے درمیان اپنے بیان پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، ایسانہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ممتا بنرجی نے تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل گذشتہ 3 اپریل کو ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران دیئے گئے ان کے ایک بیان کے خلاف بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی کی قیادت میں بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن میں ممتا بنرجی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔

election commission notice mamta banerjee
ممتا بنرجی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

چیف الیکٹرل افسر نے نوٹس میں ممتا بنرجی کے اس بیان کا ذکر بھی کیا ہے جس پر بی جے پی نے اعتراض کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے تارکیشور میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ 'میں اپنے اقلیتی بھائی بہنوں سے یہ ہاتھ جوڑ کر گذارش کرتی ہوں کہ اقلیتوں کے ووٹ کی تقسیم نہ ہونے دیں کچھ شیطان جنہوں نے بی جے پی سے پیسے لئے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں'۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا تھا کہ 'جس نے نفرت انگیز تقریریں کرکے ہندو مسلمانوں کو لڑانے کی کوشش کی ہے۔ وہ بی جے پی کا ہی دوسرا روپ ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور سی پی آئی ایم کے کامریڈ ہاتھوں میں روپئے لئے اقلیتوں کے ووٹ کو تقسیم کرنے کے لئے گھوم رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.