ETV Bharat / state

Election Commission بنگال پنچایت انتخابات: 15 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

ریاستی الیکشن کمشنر نے ریاست بھر میں کئی حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ہوڑہ کے سنکریل میں مانک پور اور سرینگا بوتھ پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔اس بوتھ پرترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی پریہ پال پر بیلٹ چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

بنگال پنچایت انتخابات: 15بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 9:08 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت ایکٹ کے سیکشن 68 کی ذیلی دفعہ 2 کی شق بی کے مطابق کمیشن نے ان 15 بوتھوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سنکریل کے 12 بوتھ، سرینگا 3 بوتھ، مانک پور 9 بوتھ، سرینگا 6 بوتھ اور اسی طرح شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ میں چار بوتھ اور سنگور کے بلبریڈی بوتھ پر انتخابات منسوخ کر دیئے ہیں۔ برکنڈہ میں تین بوتھ اور ہابرا کے گوما میں ایک بوتھ پر ووٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے گزشتہ پیر کو ریاست کے 696 بوتھوں پر دوبارہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ کو مختلف اضلاع میں پنچایتی انتخابات کے دوران سیاسی تشدد سے گرما گرمی ہوئی تھی۔ کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Panchayat Elections Result، بنگال پنچایت انتخابات کے نتائج، ضلع پرشید پر ٹی ایم سی کا مکمل قبضہ برقرار

ریاستی الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ کی جانچ کے بعد کمیشن نے فہرست شائع کی کہ کس ضلع میں کتنے بوتھوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پنچایت انتکابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے پنچایت سمیتی،گرام پنچایت اور ضلع پریشد میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.