مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوران ایک طرف کھیل کے دیوانوں پر کرکٹ کا خمارسرچڑھ کربورہا ہے تودوسری طرف سٹہ بازگروہ بھی کافی سرگر ہے۔
پولیس ہیڈکوارٹرلال بازار سے موصولہ اطلاع کے مطابق کولکاتا کی خفیہ ایجنسی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد مرکزی کولکاتاکے جوڑا بگان تھانہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔
کولکاتا کی خفیہ ایجنسی نے چھاپہ ماری مہم کے دوران سٹہ بازی میں ملوث چارافراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے اےک کمپیوٹر،چارموبائل اورڈھائی لاکھ روپے نقدبرآمدکیاگیا۔
کولکاتاپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر6بی برندابن باسک اسٹریٹ میں واقع ایک مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔چھاپہ ماری مہم کے دوران چارلوگوں کوگرفتارکیاگیا۔
پولیس نےکہاکہ اس کیس میں گرفتارہونےو الے افراد کی شناخت کندن سنگھ(22)،میکش مال(32)،سراج(22)اورسجے سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے۔
پولیس نےمزیدکہاکہ کیس کی تفتیش جاری ہے ۔ اس کیس میں مزیدلوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ کرکٹ میں سٹہ لگانےو الوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈے نائٹ ٹسٹ میچ جاری ہے۔