کولکاتا: 2016 میں اسکول سروس کمیشن نے 9اور10 ویں جماعت میں اساتذہ کی تقرری کیلئے 952 امیدواروں کے نام فائنل کیا تھا۔تاہم جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرور میں موجود نمبر اور ایم او آر شیٹ میں کافی فرق ہے۔ ایس ایس سی ذرائع کے مطابق کچھ نمبروں میں 53 نمبر کافرق ہے۔ اس فہرست کو دیکھ کر کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بسواجیت باسو نے ایس ایس سی سے پوچھا، کمیشن ان کے خلاف کیا کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ ایس ایس سی نے جمعرات کو اس کارروائی کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس سی کمیشن ایکٹ کی دفعہ 17 کا اطلاق کرتے ہوئے تقرری خط کو منسوخ کردیا جائے گا۔ ایس ایس سی نے ایک حلف نامہ کے ساتھ عدالت کو بتایا کہ یہ عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔ 800 سے زائد اساتذہ کی نوکریاں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔
بنگال میں اتنے بڑی تعداد کو ایک ہی جھٹکے میں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لیکن عدالت کے حکم کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس سی آٹھ سو سے زائد اساتذہ کے تقرر نامہ منسوخ کرنے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court سبکدوش اساتذہ کو واجبات ملنے میں تاخیر سے عدالت ناراض
ایس ایس سی کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار نے کہاکہ ہمارے قوانین میں سفارشی خط کو منسوخ کرنے کے لیے سیکشن 17 ہے۔ میں نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا ہے۔ہم نے نااہل امیدواروں کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی ہے۔800 سے زائد افراد کی نوکری منسوخ ہوسکتی ہے۔