ETV Bharat / state

Eid Miladun Nabi مغربی بنگال میں جوش وخروش کے ساتھ عید میلادالنبی منایا گیا

ریاست کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبیﷺ کا جشن عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔اس درمیان سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے۔Eid Miladun Nabiؑ

مغربی بنگال میں جوش وخروش کے ساتھ عید میلادالنبی منایا گیا

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 2:10 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 3:48 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبیﷺ کا جشن عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔اس درمیان سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کئے گئےEid Mildun Nabi Celebrated With High Spirit In Across West Bengal

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاون میں واقع پاسدران ملت اور مختلف مساجد کمیٹیوں کی جانب سے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم تزک واحتشام کے ساتھ نکالا گیا۔

گارولیا ٹاون کے علاقے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے اور عاشقان رسول کی زبان پر درود و سلام کا ورد جاری تھا۔اس درمیان سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے لیکن جلوس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول نے خود ہی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی ۔

اس موقع پر گارولیا کی نوری مسجد کے امام اورمدرسہ عربیہ ملیہ کے سربراہ جہانگیر مصباحی نے جلسے کو خطاب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم جس طرح سے اسلام اورمحبوب رسول ﷺ کے لئے محبت اور جذبے کا اظہار کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح ہمیں اس جوش و جذبے کو ساری زندگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

مغربی بنگال میں جوش وخروش کے ساتھ عید میلادالنبی منایا گیا

انہوں نے کہاکہ حضور رحمت عالمﷺ نے مسلمانوں کو اسلامی طور طریقے کو اپنی زندگی میں اتار نے کی ہدایت دی ہے۔حضور رحمت عالمﷺ نے جس طرح سے دنیا میں زندگی گزارنے کی ہدایت دی ہے اور انسانیت کے پیغام کیا ہے ان سب نصیحتوں کو ملک میں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔موجودہ دور میں جن لوگوں کو حضور رحمت عالمﷺ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں ان تک یہ پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے تا کہ ہمارے حضور رحمت عالمﷺ پر کوئی تبصرہ نا کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Eid Miladun Nabi 2022 ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اس دوران دارالحکومت کولکاتا کے تمام اہم مقامات پر جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا۔اس کے علاوہ تاریخی شہر میٹابرج میں جوش و جذبے ساتھ جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ملی اداروں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔Eid Mildun Nabi Celebrated With High Spirit In Across West Bengal

Last Updated : Oct 10, 2022, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.