ETV Bharat / state

مدارس کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ہری پرپاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے آج کہا کہ وہ مدارس میں دیگر سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 3:56 PM IST

مدارس کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش
مدارس کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش

رکن اسمبلی نعمت شیخ نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں مدارس کی کوئی کمی نہیں ہے، یہاں ہر علاقے اور محلے میں مدرسے مل جائیں گے۔ ان تمام مدارس میں بچوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مدارس کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش
مدارس کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش

ان کا کہنا ہے کہ ہری ہرپاڑہ کے مدارس کو مزید بہتر اور جدید بنانے کی کوشش جاری ہے، مدارس میں تعلیمی نظام اور سہولیات بہتر ہوں گے تو طلبا کے لیے تعلیم حاصل کرنے کی راہ مزید ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں:Mamata Banerjee: سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ملاقات کریں گی ممتا

انہوں نے کہا کہ مدارس میں پڑھنے والے طلبا کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پہلے بھی کی جاتی تھی اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ دینی اور دنیاوی تعلیم کی بدولت سماج میں تبدیلی لانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے تاکہ ہمیں ایک بہترین مستقبل مل سکے۔

واضح رہے کہ مرشدآباد، مالدہ اور شمالی دیناج پور میں مدرسہ کی تعلیم عام ہے اور دوسرے اضلاع کے طلبا یہاں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.