ETV Bharat / state

Educational Activities Started in West Bengal: مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں تیز

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر مکمل طور قابو پانے اور حالات معمول پر آنے کے بعد عام زندگی ایک بار پھر پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔ جس کے بعد تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ Educational Activities Started in West Bengal

مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں تیز
مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں تیز
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 5:50 PM IST

ریاست کے مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں Educational Activities میں تیزی آئی ہے اور پھر سے سب کچھ پہلے کی طرح ہونے لگا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر مکمل طور قابو قابو پانے اور حالات معمول پر آنے کے بعد عام زندگی ایک بار پھر پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔ اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں طالبہ و طلبہ کے مسلسل آنے سے تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور پھر سے سب کچھ پہلے کی طرح ہونے لگا ہے۔ Educational Activities Started in West Bengal

مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں تیز

کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے ساتھ ساتھ دور دراز کے اضلاع میں بھی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہیں۔ اسکولوں کے میدانوں میں بھی کھیل کود کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گارولیا میونسپل گرلز ہائی سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس روپالی منڈل نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن مکمل طور سب کچھ ٹھیک ہونے میں تھوڑا اور وقت لگ سکتا ہے۔

گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سدانند شاؤ نے کہا کہ سب کچھ ضابط اخلاق کے مدنظر کیا جا رہا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بچوں کی واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے اسکول میں دوبارہ واپس لوٹے ہیں یہ بے حد خوشی کی بات ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ماہ فروری میں تمام تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں لمبے عرصے کے بعد مکمل طور پر تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی تھی۔ اس میں اب تیزی آنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Minister Shabina Yasmeen:اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کے لئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.