مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بڑے پیمانے پبدعنوانی کے انکشافات کے بعد اب مویشی اسمگلنگ کی تحقیقات کی وجہ سے سیاسی افراتفری مچی ہوئی ہے۔Cattle Smuggling Case بردوان ضلع کے آسنسول میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کی پیشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے باڈی گارڈ (پولیس کانسٹیبل)کے پاس دو سو کروڑ روپے کی جائیداد کی جانچ جاری ہے۔
اسی درمیان سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اور ان کے باڈی گارڈ سیگل حسین کو آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ اور مویشی اسمگلنگ کے معاملے کو دہلی منتقل کرنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اوران کے سابق سیکیورٹی اہلکار سیگل حسین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ان دونوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ ضروری ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما انوبراتا منڈل بنگال کے ہیوی ویٹ رہنما ہیں۔بنکال میں ان سے پوچھ گچھ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔اس لئے اس کیس کو دہلی منتقل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے وکیل کو یقین ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ ان کی درخواست پر جلد سماعت کرنے کی تاریخ دے سکتی ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اثر و رسوخ کی بدولت کیس اور ثبوت دونوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal gets another 14 day jail custody انوبرتامنڈل كی سی بی آئی كی تحویل میں مزید 14 دنوں كی توسیع
واضح رہے کہ بیربھوم ضلع ترنمول كانگریس كےصدر اور ركن اسمبلی انوبرتامنڈل كومویشی اسمگلنگ كے معاملے كی تحقیقات میں عدم تعاون كرنے كے الزام میں گرفتار كیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دومرتبہ ان كی ضمانت كی درخواست دی جاچكی ہے لیكن سی بی آئی كی خصوصی عدالت نے درخواست رد کر دیا تھا۔