کولکاتا: مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔دارالحکومت کولکاتا کے تین اہم مقامات پارک اسٹریٹ ،مومن پور اور گارڈن ریچ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ED seized Crore of cash during a raid at the residence of a transport businessman in the Garden Reach
کولکاتا پورٹ کے گارڈن ریچ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے ناصر خان نام کے ایک تاجر کے مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری مہم کے دوران تاجرناصر خان کے مکان کے ایک کمرے میں بستر کے نیچے سے کروڑوں روپے نقد برآمد کئے گئے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹوں کی گنتی کے لئے مشین منگوائی۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نقد روپے کی گنتی شروع کی ۔گنتی کے پہلے مرحلے میں سات کرروڑ روپے نقد کی تصدیق کی گئی ۔اس کے بعد چھاپہ ماری کے دوسرے مرحلے میں مزید نقد روپے برآمد کئے گئے۔اس مرتبہ نقد نوٹوں کی گنی دوبارہ شروع کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Ranjan Choudhry مغربی بنگال پولیس پر بھروسہ نہیں
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق برآمدشدہ نوٹوں کی گنتی دوبارہ شروع ہوئی تو اس میں زبردست اضافہ ہوگیا۔برآمد شدہ روپے سے بارہ کروڑ روپے ہوگئے ۔تاجر کے مکان میں برآمد شدہ روپے کی گنتی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گارڈن میں ریچ میں واقع مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی ۔لیکن چھاپہ ماری کی کارروائی جوں جوں بڑتھی گئی توں توں پردےکے پیچھے کی کہانی سامنے آنے لگی۔پتہ چلا ہے کہ ناصر خان کے والد عامر خان آن لائن گیمننگ کے ذریعہ لوگوں کوٹھگنے کاکام کرتے تھے۔آن لائن گیمننگ کے خلاف متعدد لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی۔اسی شکایت کی بنیاد پر چھاپہ ماری کارروائی کی گئی۔