ETV Bharat / state

ED Raids another TMC House MLA ای ڈی کی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری - مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکیٹوریٹ

شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے گھر پر ای ڈی نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔ بدھ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم اچانک ان کے گھر میں داخل ہوئی۔ کسی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

ای ڈی کی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری

author img

By

Published : May 3, 2023, 2:05 PM IST

رائے گنج: مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی بدعنوانی کے مختلف معاملے میں جانچ جاری ہے۔ ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔ ایس ایس سی اسکام میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنما اس وقت جیل میں ہیں جب کہ متعدد رہنماؤں کے خلاف جانچ جاری ہے۔ اسی درمیان شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے گھر پر ای ڈی نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے بدھ کی صبح سات بجے رائے گنج سے رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے گھر پر چھاپہ ماری کی ۔ ای ڈی نے بیک وقت کرشنا کلیانی کے گھر، بلٹ شو روم، ترنمول کانگریس کے دفتر، کلیانی سولویکس، ٹرائب ٹی وی، وا بازار، پی آر ایم شاپنگ مال، ریلائنس اسمارٹ اور کرشنا کلیانی کے تمام کاروباری اداروں پر چھاپہ ماری کی۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM Campaign پارتھوچٹرجی کے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کی حمایت میں سی پی آئی ایم کی مہم

ترنمول کانگریس کے وارڈ نمبر 18 کے کوآرڈینیٹر اور کرشنا کلیانی کے بھائی پردیپ کلیانی نے بتایا کہ مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کی ٹیم اچانک رکن اسمبلی کے گھر میں داخل ہوئی۔ کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.