ETV Bharat / state

Rujira Banerjee روجیرا بنرجی سے آٹھ گھنٹوں تک ای ڈی کی پوچھ تاچھ - مغربی بنگال میں اساتذہ تقرری گھوٹالے

اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں پہلی مرتبہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیر ابنرجی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔ روجیرا بنرجی آج صبح 10:57بجے صبح سی جی او کمپلیکس میں پہنچیں۔

روجیرا بنرجی سے آٹھ گھنٹوں تک ای ڈی کی پوچھ تاچھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 12:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں اساتذہ تقرری گھوٹالے کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے ریاست کے اضلاع میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسی درمیان اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں پہلی مرتبہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیر ا بنرجی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔روجیر ا بنرجی آج صبح 10:57بجے صبح سی جی او کمپلیکس میں پہنچیں۔ای ڈی کی ٹیم ان سے طویل پوچھ گچھ کی۔

ای ڈی نے روجیرا بنرجی کو 4 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔ کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں روجیرا بنرجی کو اس سے قبل دہلی اور کلکتہ میں طلب کیا جاچکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ای ڈی نے انہیں اساتذہ بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں طلب کیا ہے۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق، روجیرا بنرجی سے منی ٹریل میں پوچھ گچھ کی ضرورت ہے جس کی وہ تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی ان سے Leaps and Bounds کمپنی کے دستاویز سے متعلق پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam سی بی آئی جیل میں بند سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے جیل میں پوچھ تاچھ کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی والدہ لتا بنرجی، والد امیت بنرجی کی اہلیہ روجیرا جوکبھی لیپس اینڈ باؤنڈز کی ڈائریکٹر تھیں۔ ای ڈی یہ جاننا چاہتی ہے کہ اس وقت بطور ڈائریکٹر ان کا کیا کردار تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.