ETV Bharat / state

Ration Scam ای ڈی نے بکیب الرحمان کو حراست میں لیا - ں انہیں حراست میں لیا اور سالٹ لیک

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال کے تاجر بکیب الرحمن کو راشن کی تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں دم دم ہوائی اڈے کے قریب کیکھلی میں واقع ان کے گھر پرتقریباً 55 گھنٹے طویل تلاشی کے بعد حراست میں لے لیا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ای ڈی نے بکیب الرحمان کو حراست میں لیا
ای ڈی نے بکیب الرحمان کو حراست میں لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 8:22 PM IST

کولکاتا: ذرائع کے مطابق ای ڈی نے پوچھ گچھ کرنے کے بعد دوپہر میں انہیں حراست میں لیا اور سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس لے گئی۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ بکیب الرحمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

راشن کی تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت موصول ہونے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی نے گزشتہ سال ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کی۔ وفاقی ادارے نے گزشتہ تین دنوں میں دو ہمسایہ اضلاع میں متعدد رائس ملوں اور تاجر بکیب الرحمان کے پتے سمیت 12 مقامات پر چھاپے مارے اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد موبائل فونز سمیت متعدد دستاویزات ضبط کئے۔

ای ڈی ذرائع نے معاملے کی جانچ کے دوران دعویٰ کیا کہ تاجر کے ایک کابینہ وزیر کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔ وبائی مرض کے دوران ریاست بھر میں راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Recruitment Drive بنگال کابینہ کا پولس میں بارہ ہزار کانسٹبلوں کی تقرری کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق رائس ملز کے علاوہ، بکیب الرحمٰن کے پاس ہوٹل، بار اور ریسٹورنٹ کے کاروبار بھی تھے۔ ای ڈی نے شمالی 24 پرگنہ کے باگوئیہاٹی، کیکھلی اور دشاڈرون میں بھی چھاپے مارے، جہاں بکیب الرحمن کا کاروبار ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے باگوئیہاٹی کے داسدرونہ میں بکیب الرحمٰن کے بہنوئی ابھیشیک داس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان سے دستاویزات قبضے میں لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.