ETV Bharat / state

ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں جھڑپیں جاری، ایک ہلاک - آگ میں جھلس رہا ہے

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانہ علاقے میں واقع کلب میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔

ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں جھڑپیں جاری

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 11:32 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں گزشتہ 2019 لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی آگ میں جھلس رہا ہے۔

ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں جھڑپیں جاری
ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں جھڑپیں جاری
گذشتہ لوک سبھا انتخابات سے لے کر اسمبلی انتخابات 2021 تک سیاسی تشدد کے سبب درجنوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے میں 22 اپریل یعنی جمعرات کو ووٹ ڈالے جانے کے 24 گھنٹوں قبل شمالی 24 پرگنہ کے 17 میں سے بیشتر اسمبلی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان بھیانک تشدد پھوٹ پڑا۔شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانہ کے تحت موچی پاڑہ علاقے میں واقع کلب میں دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

صبح سویرے دھماکے کی گونچ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل آئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی. دھماکے میں زخمی شخص کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقع میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت راجکمار کے طور پر ہوئی ہے. وہ پیشے سے ڈرائیور ہے۔ ٹیٹاگڑھ کے جی سی روڈ کا باشندہ ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ مرنے والے شخص کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے یا نہیں ابھی تک واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے. بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گھر کے سامنے بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی آم ڈانگہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ کے کنچڑا پاڑہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ اور بموں سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ باراسات، بنگاوں، ہابڑا اسمبلی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.