سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ودیا ساگر اور کولاڈو کے دو۔دوگول کی بد ولت ایسٹ بنگال نے جمشید پور ایف سی کو ایک اہم میچ میں 0۔6 گول سے روند کر ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2016 میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔ اس جیت کے ساتھ ایسٹ بنگال کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید روشن ہو گئی۔
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گیے ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے ایم میچ میں ایسٹ بنگال نے جمشید پور ایف سی کو آؤٹ کلاس کردیا۔
کھیل کے پانچویں منٹ پر کولاڈو نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔دو منٹ بعد ہی ساتویں منٹ پر کولاڈو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ایسٹ بنگال کی سبقت دگنی کردی۔
کھیل کے 34 ویں منٹ پر پنٹومہتو نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایسٹ بنگال کے لیے تیسرا گول کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک جمشید پور ایف سی اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔ دوسر ے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔
کھیل کے 74 ویں اور 82 ویں منٹ پر ودیا ساگر سنگھ نے مسلسل دوگول کرکے ایسٹ بنگال کی سبقت چار ۔صفر کردی ۔
کھیل کے انجوری ٹائم 90 ویں منٹ پر ہاہکیپ نے گول کرکے نہ صر ف ایسٹ بنگال کو ناقابل تسخیر سبقت دلائی ۔ ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ایسٹ بنگال نے جمشیدپور ایف سی کو نصف درجن گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن کرلیا۔