ETV Bharat / state

کولکاتا اور جنوبی بنگال کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کولکاتا اور جنوبی بنگال کے بیشتر حصوں میں معمولی درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ۔ اب تک کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کولکاتا اور جنوبی بنگال
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 7:24 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور جنوبی بنگال کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آ ئے۔

مغربی بنگال کے ضلع کولکاتا اور جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع ہوڑہ،ہگلی، مغربی مدنی پور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گیے ۔

یہ جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے ۔ تاہم اب تک اس کی شدت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

سہ پہر 3.30بجے کولکاتا اور جنوبی بنگال کے اضلاع میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تصدیق نہیں کی ہے اور یہ بھی واضح ہیں ہوسکا ہے کہ اس کا مرکزکہا ں تھا۔

انہوں نے کہاکہ جھٹکے کی وجہ سے کئی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام کی جانب بھاگنے لگے تاہم اب تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ دن قبل ضلع پرولیا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ حالانکہ ان علاقوں سے کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Intro:Body:

id cc

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.