ETV Bharat / state

بائیں محاذ کے حامیوں پر لاٹھی چارج کے خلاف تھانوں کا محاصرہ - کانگریس اور بائیں محاذ کے حامیوں کے خلاف کارروائی

ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے ملک گیر ہڑتال کے دوران کانگریس اور بائیں محاذ کے کارکنان پر لاٹھی چارج کے خلاف مختلف تھانوں کا محاصرہ کیا۔

بائیں محاذ کے حامیوں پر لاٹھی چارج کے خلاف تھانوں کا محاصرہ

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 1:01 PM IST

شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات اور اس کے اطراف میں ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال کے دوران کانگریس اور بائیں محاذ کے کارکنان پر لاٹھی چارج کے خلاف مختلف تھانوں کا محاصرہ کیا۔

ڈی وائی ایف آئی کے رہنما دلیپ ساہا نے کہا کہ بھارت بند کے دوران پو لیس نے جس طرح سے کانگریس اور بائیں محاذ کے حامیوں کے خلاف کارروائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بند پوری طرح سے کامیاب رہا۔ عوام نے بھارت بند کی بھر پور حمایت کی۔ اس کی وجہ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو خطرہ محسوس ہوا۔

ڈی وائی ایف آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ہی پولیس نے بند حامیوں کے خلاف کارروائی کی تھی ۔اس دوران سینکڑوں لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے لیے نرم رویہ رکھنے کے سبب حکمراں جماعت کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی ہے۔

اسی خطرے کے مدنظر بائیں محاذ اور کانگریس اتحاد کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈی وائی ایف آئی کے رہنما نے کہا کہ شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات اور اس کے اطراف میں تھانوں کا گھیراؤ کیا گیا ہے اور عرضداشت پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی صرف باراسات میں تھانوں کا گھیراؤ کیا گیا ہے آئندہ دنوں میں پوری ریاست میں احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت بند کے دوران شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات محکمہ کے مختلف تھانہ علاقے میں بائیں محاذ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.