شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال سی پی آئی ایم اور ذیلی تنظیموں نے ایس ایس سی میں بدعنوانی کے انکشافات اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اس کے رہنماؤں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ ترنمول کانگریس سے معطل رہنما پارتھ چٹرجی کی گرفتاری کے بعد پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ DYFI Organise Bike Rally against SSC Scam in North 24 pgs
یہ بھی پڑھیں:
ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے بنگال میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کے خاتمے تک سی پی آئی ایم کی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سی پی آئی ایم کے نوجوان رہنما صادق اختر نے کہا کہ مغربی بنگال کے غریب عوام بدعنوانی میں ملوث ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔ وہ ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ مغربی بنگال کے غریب عوام کے سامنے سی پی آئی ایم سے بہتر متبادل کوئی دوسرا نہیں ہے۔ Bike Rally against SSC Scam
واضح رہے کہ ای ڈی نے اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملہ میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور وزیر پارتھر چٹرجی کو گرفتار کیا تھا، ارپیتا مکھرجی سابق وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ہیں۔ پانچ دن قبل ہی ای ڈی کو ارپیتا کے فلیٹ سے 21 کروڑ سمیت قیمتی اشیا ملے تھے۔ ای ڈی نے شمالی 24 پرگنہ کے ارپیتا کو 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیلگھڑیا میں واقع فلیٹ میں چھاپہ ماری کے دوران 29 کروڑ روپے نقد اور ساڑھے پانچ کلو سونے کے زیورات برآمد کیے گئے تھے۔