ETV Bharat / state

Durand Cup ڈورنڈ کپ کے پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

ممبئی سٹی ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ کو 1۔3 گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2023 میں فاتحا نہ آغاز کیا ۔ محمڈن اسپورٹنگ نے مایوس کن کھیل کامظاہرہ کیا جس پر شیدائیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ڈورنڈ کپ کے پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:43 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ممبئی سٹی ایف سی کی ٹیمیں ڈورنڈ کپ کے ایک اہم میچ میں نبرد آزما ہوئیں۔

دونوں ٹیموں نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔کھیل کے 11 ویں منٹ پر جریفیتھ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے گیند کول جال میں دال کر ممبئی سٹی ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

کھیل کے 24 ویں منٹ پر ڈائس نے محمڈن اسپورٹنگ کے دفاعی کھلاڑیوں کو چکما دیا اور گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو 0۔2 کی سبقت دلائی۔دوصفر کی سبقت حاصل کرنے کے باوجود ممبئی سٹی ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

کھیل کے 35 ویں منٹ پر چانگٹے نے ممبئی سٹی ایف سی کے لئے تیسرا گول کیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ڈیوڈ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کے لئے میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 3۔1 رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup جاپان ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں داخل

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا ۔محمڈن اسپورٹنگ اسکور 3۔1 کے خسارے کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ممبئی سٹی ایف سی کے دفاعی کھلاڑیوں کے محتاط انداز میں کھیل پیش کرنے کی وجہ سے اس کی تمام تر کوشش ناکام رہی ۔کھیل کے اختتام تک ممبئی سٹی ایف سی نے 1۔3 جئ برتری برقرار رکھتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ پر بڑی جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.