ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ2019:  رئیل کشمیر کی دوسری جیت - ڈرونڈ کپ 2019

چیسٹرپول لنگدھو کے دوگول کی بدولت رئیل کشمیر ایف سی نے آرمی گرین کو ایک یطفرقہ مقابلے میں چار صفر گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کہ 2019 کے سیمی فائنل میںکوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن کرلیا۔ رئیل کشمیرایف سی کی ٹیم دو میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ گروپ سی میں پہلی پوزیشن پر ہے

ڈورنڈ کپ2019
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 8:15 PM IST

ڈرونڈ کپ 2019 کے گروپ سی میں کھیلے گیے ایک اہم میچ میں رئیل کشمیر ایف سی نے آر می گرین کو یکطرفہ مقابلے میں چارصفر سے شکست دے کر لگاتار دوسری جیت درج کی ۔

اس جیت کی بدولت رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم اپنے گروپ سی دو میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور سیمی فا ئنل میں کوالیفا ئی کرنے کی دوڑ میں سے آ گے ہے۔

مغر بی بنگال کے ضلع ندیا میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے میچ میں رئیل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے آرمی گرین کو آ ؤٹ کلاس کردیا۔

کھیل کے تیسرے منٹ پر ہی چیشٹرپول لنگدھو نے گول کرکے رئیل کشمیرکو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ کھیل کے 34 ویں منٹ پر سنگھم سبھاش سنگھ نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کی سبقت 0۔2 کردی۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل چیسٹر پول لنگدھو نے ایک اور گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 0۔3 کی سبقت دلائی۔ اس میچ میں چیسٹرپول لنگدھو کا یہ دوسرا گول تھا۔

دوسر ے ہاف میں بھی رئیل کشمیر ایف سی کی شاندار کار کردگی کاسلسلہ جاری رہا۔اور کھیل کے انجوری ٹائم میں کھیدیم وکی میتائی نے گول کرکے رئیل کشمیرکی جیت پر مہرلگادی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.