ETV Bharat / state

ڈرونڈ کپ 2019 : ایسٹ بنگال سیمی فائنل میں - ایسٹ بنگال

ودیا ساگر کے دوگول کی بدولت ایسٹ بنگال نے  بنگلورو ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دےکر ڈورنڈ کپ کے  سیمی فائنل میں شاہانہ داخلہ لے لیا ۔

ڈرونڈ کپ 2019
author img

By

Published : Aug 14, 2019, 10:04 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:06 AM IST

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گیے میچ میں میزبان ایسٹ بنگال اور بنگلو رو ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسر ے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

کھیل کے 16 ویں منٹ پر اجے چھتیری کے گول کی بد ولت بنگلورو ایف سی نے ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ایسٹ بنگال اسکور برابر کرنے کی جد وجہدکرتی رہی مگر ناکام رہی ۔

کھیل کے دوسر ے ہاف میں میزبان ٹیم ایسٹ بنگال نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے شاندار انداز میں میچ میں واپس آ نے میں کامیاب رہی ۔ کھیل کے 60 ویں منٹ پر ودیا ساگر سنگھ نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑ اکردیا۔

کھیل کے 74 ویں منٹ پر ودیا ساگر نے ایک اور گول کرکے ایسٹ بنگال کو 1۔2 گول کی سبقت دلائی۔ بنگلورو ایف سی پچھڑنے کے بعد میچ میں واپس آنے کی کوشش کی ۔

کھیل کے اختتام تک ایسٹ بنگال 1۔2 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاہانہ داکلہ لے لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.