ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں کولکاتا سے دہلی تک پیدل مارچ - بردوان ضلع کے درگاپور پہنچی

جے راج بھٹاچاریہ کی قیادت میں ڈراما فنکاروں کی ایک ٹیم نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں کولکاتا سے دہلی تک پیدل مارچ شروع کیا ہے۔

drama actor team March from Kolkata to Delhi for support Kisan agitation
کسانوں کی حمایت میں کولکاتا سے دہلی تک پیدل مارچ
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 4:59 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے ڈراما اداکار جے راج بھٹاچاریہ کی قیادت میں فنکاروں نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں کولکاتا سے دہلی جانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار جے راج بھٹاچاریہ کی قیادت میں فنکاروں کی یہ ٹیم ہوڑہ ضلع سے روانہ ہوئی اور بردوان ضلع کے درگاپور پہنچی۔

درگاپور سٹی سینٹر کے سامنے سینکڑوں لوگوں نے فنکاروں کی اس ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ لوگوں نے انہیں تمام تر مدد فراہم کی۔

فنکاروں کی یہ ٹیم آسنسول سے قومی شاہراہ سے گزرتے ہوئے دہلی پہنچے گی جہاں کسان گزشتہ ایک ماہ کسان بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ڈراما اداکار جے راج بھٹاچاریہ نے اس مہم کا نام راستہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل سے مشکل مسائل کے حل کے لئے مناسب راستے کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔

جے راج بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ گزشتہ ایک مہینے سے دہلی میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کی پر یشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہزاروں کسان اپنا گھر بار سب کچھ چھوڑ کر دہلی میں ہیں۔

drama actor team March from Kolkata to Delhi for support Kisan agitation
دہلی میں زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اس احتجاج میں خواتین، معمر افراد اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان کے جذبے کو سلام کرنا چاہیے۔ عام لوگوں کو بھی کسانوں کی حمایت میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔آخر اس میں کچھ تو ہے۔

مزید پڑھیں:

ہماری جدوجہد جاری رہے گی: ٹکیت

انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے احتجاج کے دوران متعدد کسانوں کی موت ہو چکی ہے۔ کوئی یوں ہی جان نہیں دے سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.