ETV Bharat / state

Issues of Kolkata Corporation Ward 28: کولکاتا کارپوریشن کا وارڈ نمبر 28 نکاسی اور گندی کے مسائل سے دو چار

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 6:30 PM IST

کولکاتا کارپوریشن کے مسلم اکثریتی وارڈ 28 Issues of Kolkata Corporation Ward 28 میں بنیادی سہولت کے فقدان پر مقامی لوگوں نے مختلف وجوہات بتائے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے، جبکہ دیگر کا کچھ اور ہی کہنا ہے۔'

کولکاتا کارپوریشن کا وارڈ نمبر 28 نکاسی اور گندی کے مسائل سے دو چار

کولکاتا کارپوریشن Kolkata Corporation Election کے انتخابات آئندہ 19 دسمبر کو ہونے والے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم شباب پر ہے۔ وٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے امیدوار گھر گھر جاکر لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں۔ کولکاتا کارپوریشن Kolkata Corporation Election کے وارڈ نمبر 28 میں بھی ترنمول کانگریس، پردیش کانگریس اور سی پی آئی ایم کے امیدوار ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ویڈیو

وارڈ نمبر 28 میں راجا بازار کا علاقہ شامل ہے۔ یہ گھنی مسلم آبادی والا علاوہ ہے۔ یہ وارڈ یہ ایک بڑے علاقے پر محیط ہے۔ اس وارڈ 30 سے 40 گیصد آبادی غیر مسلموں کی بھی ہے۔ ترنمول کانگریس نے سابق کونسلر اقبال احمد کو اس بار یہاں سے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس وارڈ کے عوام میں بالکل غیر مقبول تھے اور عوام ان کے کام سے خوش نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو دوبارہ موقع نہیں دیا گیا۔ ترنمول کانگریس نے اس بار یہاں سے آیان چکرورتی کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ پردیش کانگریس نے ایک بار پھر شاہینہ جاوید کو اپنا امیدوار بنایا ہے وہ مقامی ہیں اور برسوں سے اس وارڈ میں کام کر رہی ہیں۔ مقامی طور پر کافی مقبول بھی ہیں۔ سی پی آئی نے مقامی اعجاز احمد کو امیدوار بنایا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں یہاں کے لوگوں سے وارڈ کے مسائل اور سابق کونسلر کی کارکردگی پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی بات میں راجا بازار کچی مسجد کے امام محمد مسعود اختر نے کہا گذشتہ کونسلر نے بہت کام کیے بہت سے کام نہیں کر پائیں کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں اور ہم چاہیں گے کہ جو آئندہ کونسلر ہو وہ ہمارا کام کرے اگر 50 فیصد بھی کام کردے تو بہت اچھا ہے۔ ایک مقامی دکاندار رئیس احمد نے کہاکہ گذستہ کونسلر نے کچھ کام کیا تھا اس بار ترنمول کانگریس نے آیان چکرورتی کو ٹکٹ دیا ہے مقامی لوگوں کو انہیں موقع دینا چاہیے، لیکن ابھی جو ہوا ہے اسی کے حساب سے لوگ کام کر رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 28 کے ایک اور ووٹر نے بتایا کہ سابق کونسلر اقبال احمد ایک بار بھی ہماری بستی میں نہیں آئے ان کو اس وارڈ کے صرف غیر مسلم ووٹروں کی فکر رہتی تھی۔ ان سے قبل جو ترنمول کانگریس کی یہاں سے کونسلر تھی فرزانہ عالم انہوں نے اس وارڈ میں بہت کام کیا تھا آج بھی لوگ ان کا نام لیتے ہیں۔

ایک وار ووٹر نے بتایا کہ راجا بازار میں کئی مسائل ہیں یہاں پروموٹر اور سیاسی لیڈروں کی ملی بھگت کی وجہ سے مکان بہت مہنگے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے راجابازار کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔'

کچھ ترنمول کانگریس کے حمایتیوں کے مطابق سابق کونسلر نے اچھا کام کیا ہے لیکن یہ سوال پوچھنے پر کی جب اچھا کام کیا تھا تو ان کو دوبارہ ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ اعلی قیادت کا فیصلہ ہے وہی جانتے ہیں۔ گرچہ ان لوگوں نے مانا کہ نکاسی اور گندگی اس وارڈ کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ برسر اقتدار جماعت کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقہ سے غیر مسلم کو امیدوار بنانے پر انہوں نے کہا کہ مقامی رہنما کو بھی موقع دینا چاہئے تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.