ETV Bharat / state

ڈاکٹر فواد حلیم، بالی گنج سے سی پی آئی ایم کے امیدوار - ڈاکٹر فواد حلیم

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران خدمت خلق مثال پیش کرنے والے کولکاتا کے معروف ڈاکٹر فواد حلیم کو سی پی آئی ایم نے جنوبی کولکاتا کے اسمبلی حلقہ بالی گنج سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ان کا مقابلہ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما سبرتو مکھرجی سے ہے۔

Dr. Fawad Halim, CPIM candidate from Paliganj
ڈاکٹر فواد حلیم، بالی گنج سے سی پی آئی ایم کے امیدوار
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 10:18 PM IST

کورونا بحران کے دوران کولکاتا میں ڈاکٹر فواد حلیم نے مریضوں کی بے مثال خدمت انجام دی تھی اور وہ رات دن خدمت میں مصروف تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے محض 50 روپئے میں سینکڑوں مریضوں کا ڈائیلاسس بھی کیا تھا، جبکہ وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔

کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود انہوں نے خدمت خلق کو جاری رکھا اور 6 مرتبہ اپنے پلازمہ کا عطیہ دیا۔ کولکاتا شہر میں ڈاکٹر فواد حلیم ایک ہمدرد انسان کے طور پر مشہور ہیں۔ بایاں محاذ کے ریاستی چئیرمین بمان بوس نے آج متحدہ محاذ کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سی پی آئی ایم نے جنوبی کولکاتا کے اسمبلی حلقہ بالی گنج سے ڈاکٹر فواد حلیم کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

فواد حلیم کا مقابلہ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما سبرتو مکھرجی سے ہو گا جو 2011 سے اس حلقہ سے لگاتار کامیاب ہو رہے ہیں۔ بالی گنج اسمبلی حلقہ میں بھی مسلم ووٹرس کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.