مرشد آباد: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کے یوتھ ونگ 'ڈی وائی ایف آئی' کی جانب سے چور پکڑو جیل بھرو تحریک کے تحت ایس ڈی پی او گھیراؤ کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں ڈی وائی ایف آئی کے رہنما صدام حسین سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوگئے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
پولیس نے حالات پر قابو پانے کے بعد زخموں کو ڈومکل اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک شخص کو گہری چوٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس محکمہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان پولیس بریگیڈ توڑ کر ایس ڈی پی او کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، روکنے پر انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ بعد ازیں یہ معاملہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:
وہیں ڈی وائی ایف آئی کے رہنما دیب جیت باسو نے بتایا کہ 'پولیس نے پر امن جلوس پر لاٹھی چارج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ Dozens DYFI workers injured in police lathicharge