ETV Bharat / state

آسنسول میں بہونی نے دو سالوں کا قتل کیا - آسنسول میں موت

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول(شمال) میں ایک بہونی نے غصے میں آکر دو سالوں کو پانی میں ڈوبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

آسنسول میں بہونی نے دو سالوں کا قتل کیا
آسنسول میں بہونی نے دو سالوں کا قتل کیا
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 8:15 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول(شمال) میں ایک بہونی نے غصے میں آکر دو سالوں کو پانی میں ڈوبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس دوہرے قتل معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

آسنسول میں بہونی نے دو سالوں کا قتل کیا
آسنسول میں بہونی نے دو سالوں کا قتل کیا

ذرائع کے مطابق آسنسول (شمال ) کے مسلم اکثریتی علاقہ عثمان نگر میں رہنے والے ہارون شیخ نام کا یہ شخص اپنے سسرال میں گھر جمائی بن کر رہتا تھا۔ گزشتہ روز ہارون اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان زمین کے بٹوارے کو لے کر حجت و تکرار ہوئی تھی اور بات بھی حد سے بڑھ گئی تھی۔ آج دن میں ہارون نے اپنے دو سالوں کو تالاب میں ڈوبا ڈوبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے ہارون کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہارون اپنے سسرال میں گھر جمائی بن کر رہتا تھا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ ہارون اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان جائیداد کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سہارنپور کے صغیر احمد کا قتل

پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والے نوجوانوں کی شناخت شیخ آصف اور شیخ پرویز کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.