مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ اس طرح ریاست میں کورونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔
مغربی بنگال ڈاکٹرس فارم کی اطلاع کے مطابق شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات کے رہنے والے ڈاکٹر کو گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نجی ہسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ وہ 54 برس کے تھے. ڈبلو بی ڈی ایف کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والے تجربہ کار ڈاکٹر ای ایس آئی ہسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل ایڈمنسٹریٹو کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے لڑنے والے اب تک 52 فرنٹ لائن وارئرس ڈاکٹر کی موت ہو چکی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 45 ہزار کے قریب ہے۔ ریاست میں اب تک چھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے. ان میں ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔