ETV Bharat / state

Calcutta HC order, SSC Gets New Chairman: ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسکول سروس کمیشن چئیرمین کی چھٹی

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 7:50 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کی ایما پر ریاستی حکومت ان کا تبادلہ کر دیا ہے Calcutta HC order, SSC Gets New Chairman ۔ پروفیسر سدھارت مجمدار کو مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کا نیا چئیر مین مقرر کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسکول سروس کمیشن چئیرمین کی چھٹی

اسکول سروس کمیشن کے ذریعے ہوئے اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں کمیشن کے چئیرمین کی اہلیت پر کلکتہ ہائی کورٹ نے سوال اٹھاتے ہوئے انہیں چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی ساتھ ہی کمیشن کے چیئرمین شبھ شنکر سرکار پر 20 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ایما پر ریاستی حکومت ان کا تبادلہ کر دیا ہے Calcutta HC order, SSC Gets New Chairman۔ پروفیسر سدھارت مجمدار کو مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کا نیا چئیر مین مقرر کیا گیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی ایما پر مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کے موجودہ چئیرمین شبھ شنکر سرکار کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر سدھارت مجمدار کو کمیشن کا چئیرمین بنایا گیا ہے۔ فی الوقت وہ سیٹی کالج میں پروفیسر ہیں۔ نویں و دسویں جماعت کے لیے اساتذہ کی تقرری کے لیے ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں بے ضابطگیوں پر کلکتہ ہائی کورٹ نے موجودہ چئیرمین سبھ شنکر سرکار کے رول پر بے اطمینانی کا اظہار کیا تھا۔ ان کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گانگولی نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ بحیثیت کمیشن کے چئیرمین ان کو ہٹایا جائے۔ اس کے علاوہ کمیشن کے موجودہ چئیرمین پر 20 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے موجودہ چئیرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر تعلیم برتو باسو نے ایک میٹنگ بھی کی جس میں کمیشن کے نئے چئیرمین کے طور پروفیسر سدھارت مجمدار کو منتخب کیا گیا ہے۔ سدھارت مجمدار اس سے قبل کالج سروس کمیشن کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.