ETV Bharat / state

Election Commission: گورنر جگدیپ دھنکر نے بلدیاتی انتخابات، وقت پر کرانے کی ہدایت دی - گورنر جگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال الیکشن کمیشن (Election Commission) کو بروقت بلدیہ انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Election Commission: جگدیپ دھنکھر کا بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 1:19 PM IST

مغربی بنگال میں بلدیہ انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن کی جماعتیں میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکڑ (Jagdeep Dhankar) نے مغربی بنگال الیکشن کمیشن (Election Commission) کو بروقت میونسپل کارپوریشن انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔
اور کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کو انتخابات میں غیر جانبدارانہ رول ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ عوام تک مثبت پیغام پہنچ سکے۔

گورنر جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ الگ الگ تاریخوں میں انتخابات کرانے کا کوئی مطلب نہیں ہے، ریاستی حکومت کہتی ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا. اس کے تحت آہستہ آہستہ تمام پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہے، تو پھر ایک انتخابات کرانے میں کیا پریشانی ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگال میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا امکان

گورنر کا کہنا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن (Election Commission) کو بلدیہ انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، اس میں اب زیادہ تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں ویسے بھی بلدیہ انتخابات تقریباً ڈھائی سال سے التوا ہے، انتخابات کرانے کے لئے ماحول سازگار ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ریاستی الیکشن کمیشن (Election Commission) کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوریت کو مضبوط بناتا ہے اور اس لئے اس میں تاخیر نہیں کرسکتے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اور اسے کسی سیاسی جماعت یاپھر حکومت کے دباؤ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.