ETV Bharat / state

چھ کیلو سونے کے ساتھ متعدد افراد گرفتار - ریلوے پولیس

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس نے سریہ گھاٹ ایکسپریس سے چار افراد کے پاس سے تقریباً چھ کیلو سونے کے بیسکٹ بر آمد کیا ۔ چاروں افراد کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

چھ کیلو سونے کے ساتھ متعدد افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 5:27 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے قریب ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو اینٹلی جنس کی ٹیم نے سریہ ایکسپریس میں چھاپہ ماری مہم کے دوران چار افراد کے پاس سے تقریبا چھ کیلو غیرملکی سونے کے بیسکٹ بر آمد کیا ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو اینٹلی جنس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سریہ گھاٹ ایکسپریس میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔ چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو اینٹلی جنس نے چار افراد کو حراست میں لے کر ان کے سامان کی تلاشی لی ۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو اینٹلی جنس کو تلاشی کے دوران چھ کیلو سونے کے بیسکٹ بر آمد کیا ۔ پوچھ گچھ کرنے کے بعد چاروں افراد کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو اینٹلی جنس نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ چند افراد کروڑوں روپے کے سونا لے کر سفر کر رہے ہیں۔ ان کے پاس سے بر آمد شدہ سونے کے بیسکٹ کی بین الاقوامی بازار میں کروڑوں روپے قیمت ہے۔ یہ غیر ملکی سونے کے بیسکٹ ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تفتیش جا ری ہے ۔ اسمگلنگ کے ارادے سے غیرملک سے یہاں لایا گیا تھا۔ریلوے پولیس کاکہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے ۔ چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے ۔ تلاشی مہم جاری ہے اور مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ریلوے پولیس کے مطابق چاروں افراد کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں انہیں پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.