کولکاتا:2021 میں وشنوپد نے پہلی بار الیکشن جیتا تھا۔ ترنمول امیدوار میتھالی رائے ہار گئی تھیں۔ دھوپ گوڑی میں یہ پہلا موقع تھا جب بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں بشنوپد اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے شمالی بنگال سے کلکتہ آئے تھے۔ لیکن اتوار کو وہ اچانک بیمار ہو گئے۔ رکن اسمبلی کو دل کی تکلیف کے باعث ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
منگل کی صبح وہیں ان کی موت ہو گئی۔ رکن اسمبلی کی موت نے ان کے حلقہ دھوپ گوڑی میں غم کا ماحوہے۔ قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نندی گرام سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی شوبھندو ادھیکاری نے اپنے ساتھی کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ایل اے کی لاش کو پہلے ایس ایس کے ایم سے بی جے پی کے مرلی دھر سین لین آفس لے جایا گیا۔ وہاں پارٹی کے ساتھی آنجہانی رکن اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد اسے اسمبلی میں لایا جائے گا۔ وہیں حکمراں اور اپوزیشن کے رکن اسمبلی ان کے جسد خاکی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اسمبلی میں تعزیت پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Dengue Death مغربی بنگال میں ڈینگی سے دو افراد کی موت
رکن اسمبلی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایس کے ایم ہسپتال کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ سلی گوڑی کے بی جے پی کے رکن اسمبلی شنکر گھوش نے بھی یہی دعویٰ کیا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق آنجہانی ایم ایل اے کی میت کو ریاستی دفتر لایا جائے گا۔ ان کے ساتھی وہاں پر ان کی آخری رسومات ادا کریں گے۔ وہیں ریاستی قائدین کی موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ طبی لاپرواہی کے الزامات پر ایس ایس کے ایم ہسپتال میں احتجاجی پروگرام شروع کیا جائے یا نہیں۔