ETV Bharat / state

مکر سنکرانتی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں یاتری گنگا میں اشنان کرنے پہنچے - مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ

Devotees Take Bath In Gangasagar مکر سنکرانتی کے موقع پر پیر کو مغربی بنگال کے گنگا ساگر میں جمع ہونے والے ہزاروں یاتریوں نے گنگا اور خلیج بنگال کے سنگم میں مقدس اشنان کیا۔اس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے

مکر سنکرانتی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں یاتری گنگا میں اشنان کرنے پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 8:07 PM IST

جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر میں مکرسنکرانتی کے موقع پر گنگا اشنان کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید سردی اور دھند کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں یاتری گنگا میں اشنان کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

سیکڑوں سادھوؤں اور سنیاسیوں کے مقدس اشنان کے بعد عام عقیدت مندوں نے آدھی رات سے مرحلہ وار طریقے پر اشنان کیا۔ سورج دیوتا کو پانی چڑھانے کے بعد عقیدت مند سیدھے کپل منی آشرم مندر کی طرف روانہ ہوئے اور اگربتی، روایتی ناریل اور چینی سے بنے نکول دانوں سے پوجا کی۔

پنچانگ کے مطابق 'مہا اشنان' کا شبھ وقت پیر کی صبح تقریباً 12.13 بجے شروع ہوا جو اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔کولکاتا سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں ریاست کے سب سے دور جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں واقع گنگا ساگر جزیرے کے آس پاس اب تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے یاتریوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اروپ بسواس کی قیادت میں ریاست کے تین وزراء پلک رائے اور پارتھا بھومک تین جہتی حفاظتی انتظامات - زمین، پانی اور آسمان کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔مسٹر وشواس نے کہا کہ اتوار کی رات تک ملک بھر سے تقریباً 65 لاکھ عقیدت مند ساگر جزیرہ پہنچ چکے ہیں۔ پوری کے شنکراچاریہ نے اتوار کی شام گھاٹ کے قریب آرتی کی۔

یہ بھجی پڑھیں:انوراگ ٹھاکر کی مغربی بنگال کی حکومت پر تنقید

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جو پہلے ہی گزشتہ ہفتے کے آخر میں میلے کے مقامات کا دورہ کر چکی ہیں، نے نبننا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ہفتوں کے اندر اس بار زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ اشنان 17 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس بار نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.