مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کو لے کر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ بھی تاریخوں کے اعلان کا آثار کم ہیں۔ آئندہ 25 یا 26 فروری کو ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سدیپ جین مغربی بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔ کولکاتا دورے کے دوران سدیپ جین ضلع الیکشن افسران کے ساتھ کولکاتا میں میٹنگ کریں گے۔
جس میں وہ الیکشن کے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سدیپ جین دہلی میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور بنگال میں الیکشن کی تیاریوں پر ضلع سطح کی رپورٹ دیں گے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ امید کی جا رہی ہے کہ 27 فروری سے قبل بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
امید کی جارہی تھی کہ فروری میں ریاستی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے بھی اس طرح کی بات کہی گئی تھی لیکن فروری ماہ ختم ہونے والا ہے اور ابھی تک تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
سدیپ جین اپنے دورے کے دوران ضلع الیکشن کمیشن افسران سے جو تفصیلات حاصل کریں گے اور دہلی جا کر تفصیلات چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کو پیش کریں گے اور اس رپورٹ کی بنا پر ہی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 4 مارچ کو کیا گیا تھا۔ 7 مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مینیکا گمبھیر کو سی بی آئی کا سمن