کولکاتا: ہر سال تقریباً 400 ملین افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت میں بھی ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم طویل عرصے سے پھیلنے والی اس بیماری کی کوئی دوا دنیا میں دریافت نہیں ہے۔ ڈاکٹر صرف علامات کا علاج کرتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ امریکہ ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اس مہلک مرض کے لیے گولیاں دریافت کرکے طبی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 10 افراد کو گولیا دی گئی ہیں۔
ڈینگی وائرس کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوئیں۔ کمپنی کے مطابق جے این جے 1802 نام کی گولی نہ صرف جسم سے وائرس کو ختم کرسکتی ہے بلکہ انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں کل 15 افراد کے ساتھ تجربہ کیا گیا جن میں سے 10 افراد پر ٹرائل مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم انڈیا کی پریکٹس جرسی کا رنگ بدلنے پر ممتابنرجی کا سوال
کلینیکل فارماسولوجسٹ ارپن دتہ رائے نے کہا کہ ٹرائل پہلے مرحلے میں ہے۔ اگر یہ دوا آنے والے دنوں میں بڑے ٹرائلز میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو یہ دوائی بہت بڑی راحت ثابت ہوگی۔ یہ گولی فی الحال پیرو، فلپائن اور برازیل سمیت 10 ممالک کے 30 اسپتالوں میں دوسرے مرحلے کی ٹرائل سے گزر رہی ہے۔تیسرے مرحلے کی ٹرائل میں بھارت کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔