ETV Bharat / state

Dengue Case in West Bengal ہوڑہ ضلع میں ڈینگو سے ایک اور موت - ہوڑہ ضلع میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز

ہوڑہ ضلع کے داس نگر تھانہ کے تحت نیتاجی گڑھ علاقے میں ڈینگو میں مبتلا ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ڈینگو کیسز بڑھنے سے ضلع میں خوف کا ماحول ہے۔Dengue case in west bengal

Dengue Cases Havoc in bengal
Dengue Cases Havoc in bengal
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 12:47 PM IST

ہوڑہ: مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگو کے کیسز میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔Dengue Cases Triggers Alert in Several Districts of West Bengal

دارالحکومت کولکاتا اور ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقے اس وقت ڈینگو کی زد میں ہیں۔ ان علاقوں میں ڈینگو کے ساتھ ساتھ ملیریا کی وباء نے بھی آفت مچا رکھی ہے۔لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوڑہ ضلع کے داس نگر تھانہ کے تحت نیتاجی گڑھ علاقے میں ڈینگو میں مبتلا ایک شخص کی موت ہو گئی۔

ڈینگو کی وجہ سے مرنے والے شخص کی شناخت اکشے مجمدار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی عمر37 برس ہے۔گزشتہ 15 اگست کو ضلع کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں اسے داخل کرایا گیا تھا اور سولہ دنوں کے بعد آج اس کی موت ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں گندگی کی وجہ سے ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت پر ڈینگو اور ملیریا پر قابو نہیں پایا گیا تو حالات اور بگڑ سکتے ہیں۔دوسری طرف ہوڑہ ضلع محکمہ صحت نے کہا کہ حالات پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔لیکن عوام سے زیادہ مدد نہیں مل رہی ہے۔

لوگوں نے کہا کہ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں مچھروں کے لاروا کو ختم کرنے کے لئے تالاب میں مچھلیاں ڈالی جا رہیں ہیں۔ اس عمل میں تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن تجربہ اکثر کامیاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee trashes BJP وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بی جے پی پر تنقید

نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق سلی گوڑی میں ڈینگوکے ایک سوایک کیسز کی تصدیق ئی ہے ۔ اس کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میونسپلٹی کے مختلف علاقوں میں رہنے والے باشندوں میں ڈینگو کی تشخیص ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.