ETV Bharat / state

Blocked National Highway خستہ حال سڑک اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہراہ کی ناکہ بندی - علاقے میں کوئی مسئلہ نہیں

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک میں بنیادی سہولیات ،خستہ حال سڑک اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی ساہراہ کی ناکہ بندی کر دی ۔مقامی باشندوں نے پنچایت انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ۔

خستہ حال سڑک اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہراہ کی ناکہ بندی

author img

By

Published : May 17, 2023, 3:27 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور سے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر تجمل حسین نے وزیراعلی ممتا بنرجی کی انتظامی میٹنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے علاقے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ممتا بنرجی سے بجلی کے چند کھمبے لگانے کی اجازت مانگی۔ تاہم مقامی باشندوں کو شکایت ہے کہ ہریش چندر پور میں انگنت مسائل ہیں۔ وزیر نے ان مسائل کو حل کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں دیکھائی۔

مقامی باشندے وزیر تجمل حسین سے سخت ناراض ہیں۔ ہریش چندر پور خستہ حال سڑک اور پینے کے پانی کے مسئلہ کی شکایت میں پہلے نمبر پر ہے۔بلاک کے لکشمن پور میں مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے نمبر 81 قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کر دی۔ مقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ مسئلہ حل کیے بغیر ووٹ مانگنے آئے تو وزیر کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

وزیر تیجمل حسین کو انتظامی اجلاس میں صرف بجلی کے کھمبے مانگنے پر مقامی لوگوں نے ہدف تنقید بنایا۔وزیر کو سوشل میڈیا پربھی ٹرول کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے پنچایت انتخابات سے قبل مسئلہ حل نہ ہونے پر انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں:Thunder And Lightening In Bengal مغربی بنگال میں موسلادھار بارش اور طوفان،دو لوگوں کی موت

محمد اسد علی نام کے ایک مقامی باشندہ نے بھی شکایت کی کہ پورا علاقہ طویل عرصے سے سڑک اور پینے کے پانی کے مسائل سے دوچار ہیں۔کسی نے مسئلہ حل کرنے کا نہیں سوچا۔ وزیر تجمل حسین کا گھر اس علاقے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ لیکن، وہ کبھی لکشمن پور نہیں آئے اور نہ ہی کبھی علاقے کے مسائل کو دیکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.