ETV Bharat / state

کولکاتا: نجی نیوز چینل کے اینکر کی گرفتاری کا مطالبہ - مسلمانوں کی دل آزاری

حضرت خواجہ معین الدہن چشتی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر ناخدا مسجد کے امام نور عالم نے نیوز چینل کے اینکر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کولکاتا : نجی نیوز چینل کے اینکر کی گرفتاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:45 PM IST

کولکاتا کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ آج کولکاتا کے کئی مقامات پر نیوز اینکر کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ خواجہ غریب نواز آرگنائزیشن کی جانب سے کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں نیوز اینکر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

کولکاتا : نجی نیوز چینل کے اینکر کی گرفتاری کا مطالبہ

مسجد نا خدا کے امام نور عالم نے کہا کہ جس طرح سے خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور جلد از جلد نیوز اینکر کو گرفتار کیا جائے۔ خواجہ غریب نواز آگنائزیشن کی جانب سے لال بازار میں نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار یہ لوگ اسلام، مسلمان اور بزرگان دین کے متعلق نازیبا تبصرہ کرتے ہیں اور جب مذمت کی جاتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں لیکن اب اس طرح نہیں چلے گا۔ اس طرح پہلے گستاخی کرنا اور پھر معافی مانگ لینا مسلمانوں کی دل آزاری کا سلسلہ یونہی دراز رہے گا۔ ہمیں ان کی معافی قبول نہیں کرنی ہوگی۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس طرح کے میڈیا چینلوں کے بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم عدالت بھی جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.