کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور سنیئر رہنما ڈریک اوبرائن نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی سازش کے تحت بی جے پی کے ارکان پارلیمان پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا کیا جارہا ہے۔ رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر کسی بھی معاملے پر بحث کرنا نہیں چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جب اڈانی گروپ سمیت دیگر معاملے کو اٹھا رہی ہے اور اس پر بحث کرنا چاہتی ہے اس وقت ہنگامہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔یہ سب جان بجھ کر کیا جارہا ہے تاکہ عام لوگوں تک سچائی پہنچ نا سکے ۔
-
The Adani controversy involving SBI and LIC warrants an UNBIASED investigation.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
We urge non-@BJP4India states to immediately investigate Adani's alleged looting of the SBI and LIC!
It is imperative that we unite to safeguard our democracy and uphold justice for our people. pic.twitter.com/nfImszOrFn
">The Adani controversy involving SBI and LIC warrants an UNBIASED investigation.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 16, 2023
We urge non-@BJP4India states to immediately investigate Adani's alleged looting of the SBI and LIC!
It is imperative that we unite to safeguard our democracy and uphold justice for our people. pic.twitter.com/nfImszOrFnThe Adani controversy involving SBI and LIC warrants an UNBIASED investigation.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 16, 2023
We urge non-@BJP4India states to immediately investigate Adani's alleged looting of the SBI and LIC!
It is imperative that we unite to safeguard our democracy and uphold justice for our people. pic.twitter.com/nfImszOrFn
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہاکہ حکومت جو بحث کرنے پر مجبور کرنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ جب تک اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نہیں آئیں گی اس وقت بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کھیرا نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بکھر ے ہونے کی وجہ سے حکومت من مانی کر رہی ہے۔جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو پریشان کیا جا ریا ہے۔مغربی بنگال ،تلنگانہ ،دہلی،راجستھان،ہماچل پرددیش،کیرالہ اور پنچایت میں جانچ کے نام پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Budget Session 2023 ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بیس مارچ تک ملتوی
ان کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط اپوزیشن اتحاد بنانے کا وقت آگیا ہے۔تمام پارٹیوں کو ایک ساتھ مل کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس وقت بی جے پی مخالف اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔