ETV Bharat / state

Undertrail Prisoner Death بہار کے زیر سماعت قیدی کی مالدہ جیل میں موت

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 10:30 AM IST

مالدہ ضلع میں زیر حراست قیدی کی موت کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ قیدی کے اہل خانہ نے اس واقعہ میں جیل حکام پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ زیر سماعت قیدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مالدہ میڈیکل بھیج دیا گیا ہے۔Death Of Bihar Undertrial Prisoner

بہار کے زیرسماعت قیدی کی مالدہ جیل میں موت

مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں جیل میں قید زیر سماعت قیدی کی موت ہوگئی جس کے بعد قیدی کے اہل خانہ نے جیل حکام پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ قیدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مالدہ میڈیکل بھیج دیا گیا ہے۔Death Of Bihar Undertrial Prisoner In Maldah

تفصیلات کے مطابق زیر سماعت قیدی کی موت پر اہل خانہ نے علاج میں غفلت کی شکایت کی۔ قیدی کا نام محمد شہاب الدین تھا۔ وہ پڑوسی ریاست بہار کا رہنے والا تھا۔ مالدہ پولیس نے آرمس ایکٹ کے تحت اسے گرفتار کیا تھا۔ اس کا کیس 4 سال سے چل رہا تھا۔ شہاب الدین ٹی بی (تپ دق) میں مبتلا تھے اس لئے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مالدہ میڈیکل میں زیر علاج تھا۔ اسے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم جمعرات کی صبح اس کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ کالی چک پولیس نے 6 اکتوبر 2018 کو بہار کے مونگیر کے رہنے والے محمد شہاب الدین کو آرمس ایکٹ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شہاب الدین جیل کی حراست میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Ustad Rashid Khan پولیس پر استاد راشد خان کے کنبہ کو پریشان کرنے کا الزام

قیدی کی بیوہ ترنم بانو نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے شوہر کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ صبح فون کرکے بتایا گیا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ شوہر کی موت جیل میں ہوئی یا ہسپتال میں۔ اگر علاج ٹھیک ہوتا تو شاید وہ زندہ ہوتے۔ انہیں کھانے پینے اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی۔Death Of An Bihar Undertrail Prisoner In Maldah

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.