ETV Bharat / state

ٓٓAikyashree Scholarship Last Date: مغربی بنگال اقلیتی اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی میعاد میں توسیع

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 11:22 AM IST

مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن نے اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی میعاد میں توسیع کر دی ہے۔ پری میٹرک کے لئے عرضی دینے کی تجدید شدہ میعاد 15 فروری سے 21 فروری 2022 اور یکم مارچ سے 7 مارچ 2022 کر دی گئی ہے۔ سوامی ویویکا نند اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی آخری تاریخ 28 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ Aikyashree Scholarship Application Submission Last Date

مغربی بنگال اقلیتی اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی میعاد میں توسیع

مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ہر سال ریاست کے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اسکالرشپ دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی 50 لاکھ سے زائد عرضیاں موصول ہو چکی ہیں، لیکن ہزاروں طلباء انٹرنیٹ و دوسری وجوہات سے فارم داخل نہیں کر سکیں۔ جسے دیکھتے ہوئے اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن نے اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی معیاد میں توسیع کر دی ہے۔ Aikyashree Scholarship Application Submission Last Date

مغربی بنگال اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ماتحت اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ہر سال ریاست کے اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ اور اعلی تعلیم کے لئے قرض فراہم کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ دینے کی ذمہ داری وزارت اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ماتحت میں مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن انجام دیتی ہے۔ West Bengal Minority Scholarship application date Extended

لیکن لاک ڈاؤن اور آن لائن سہولیات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلباء اسکالرشپ کے لیے عرضی نہیں داخل کر پائے تھے۔ جسے دیکھتے ہوئے مغربی بنگال اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی مختلف کیٹیگری میں عرضی دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔آئکا شری کے تحت ملنے والے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور سوامی ویویکا نند اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب تک 50 لاکھ سے زائد عرضیاں موصول ہو چکی ہیں۔

عرضی جمع نہ کرنے والوں میں ایسے طلباء کی تعداد بھی کافی ہے جو 2021 سیشن میں عرضی نہیں دے پائے تھے۔ پری میٹرک کے لئے عرضی دینے کی تجدید شدہ معیاد 15 فروری سے 21 فروری 2022 اور یکم مارچ سے 7 مارچ 2022 کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پوسٹ میٹرک طلبا کے لیے عرضی جمع کرنے کی آخری تاریخ 7 مارچ کردی گئی ہے۔ سوامی ویویکا نند اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے کی آخری تاریخ 28 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: West Bengal College Reopen: تین فروی سے ریاست کے اسکول، کالج و یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.