شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے پانچ مزدوروں Five Bengal labourers die in Mangaluru کی حادثے میں موت کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے میں عید سے پہلے ماتم کا ماحول بن گیا ہے۔ کرناٹک میں حادثے کے شکار پانچ مزدوروں کی لاشیں آبائی وطن شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا پہنچنے کے بعد پور گاؤں کا ماحول ماتم میں بدل گیا، لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔
اس موقع پر ریاستی وزیر راتھن گھوش نے کہاکہ رمضان کے مہینے میں اس طرح کے واقعے کے سبب پورے گاؤں میں ایک عجیب کیفیت پیدا ہو گئی ہے، ہم سب مایوس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت نے حادثے میں ہلاک افراد کی لاشوں کو آبائی گاؤں لانے کا پورا انتظام کیا۔ اس وقت رکن پارلیمان کاکولی دستیدار، رکن اسمبلی بورالاسلام، رحیمہ بی بی سمیت تمام اعلیٰ افسران اس مصیبت کی گھڑی میں اہل خانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر زیادہ کچھ کہنا نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی غریب مزدوروں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی عادت بن گئی ہے۔ وہ سیاست کریں گے اور ہم عوام کی مدد کرتے رہے گے.
واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو کرناٹک کے منگلورو میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلے گیس کی زد میں آکر شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک مزدوروں کے اہل خانوں کو 2-2 لاکھ روپے کے چیک دی تھی، اس کے علاوہ بنگلہ اواس یوجنا کے تحت مکان بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: