دارجلنگ: مغربی بنگال کے دارجیلنگ ہمالین ریلوے اتھارٹی کا کرسمس اور انگریزی نئے سال کے موقع پر سیاحوں کے لئے چار اضافی ٹوائے ٹرین اور جوائے رائیڈز چلانے کا اعلان کیا ہے ۔انتظامیہ کے اس اعلان سے سیاحوں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔Darjeeling Himalayan Railway Decides To Run Special Evening Toy Train And Start More JoyRide
شام کی خصوصی ٹوائےٹرین نیو جلپائی گوڑی سے سکنا تک چلے گی۔ تاہم ٹور آپریٹرز کے سیاحوں نے مسافروں کے زیادہ کرایوں کی وجہ سے سروس کی کامیابی پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دارجلنگ ہمالین ریلوے اتھارٹی دارجلنگ میں ایک اضافی ٹوائے ٹرین کی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔دارجلنگ میں روزانہ شام کے وقت خصوصی ٹوائے ٹرین سروس شروع کی جا رہی ہے۔دارجلنگ تہوارکے موقع پر پہاڑی مقامات کی سیرکے لئے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
دارجلنگ ہمالین ریلوے کے ڈائریکٹر پریانشو نے کہا کہ فی الحال دارجلنگ سے آٹھ جوئےرائیڈ چل رہی ہیں۔ تاہم کرسمس اور نئے سال کو مدنظر رکھتے ہوئے، مزید 4 ٹوائے ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:Palki Ambulance Service مریضوں کو ہسپتال لے جانے کیلئے پالکی ایمبولینس
اس کے علاوہ، نیو جلپسائی گوڑی سے شام کے لئے ایک خصوصی سواری رکھی گئی ہے۔ مقامی باشندوں کو بھی سواری کا موقع ملے گا۔ٹوائے ٹرین کی سواری کے اعلان کے بعد مقامی باشندوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے انہیں اس کے ذریعہ کاروبار میں بہتری کی امید ہے۔Darjeeling Himalayan Railway Decides To Run Special Evening Toy Train And Start More JoyRide